تاثیر،۱۵ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بلودابازار، 15 نومبر: کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ چندن کمار کے ذریعہ اسمبلی انتخابات 2023 کے پیش نظر، ضلع بلودابازار بھاٹاپارہ کے تحت تمام غیر ملکی شراب کی دکانیں آج 15 نومبر کو شام 5بجے سے 17 نومبر تک اور ووٹوں کی گنتی کی تاریخ 3 دسمبر کو بند رکھی جائیں گی۔ اسے ڈرائی ڈے قرار دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 17 نومبر 2023 کو ہوگی۔