تاثیر،۲۸ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 نومبر: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں آئرلینڈ، بوسنیا اور ہرزیگووینا، آرمینیا، ملیشیا، مالی اور مارشل جزائر کے سفیروں اور ہائی کمشنروں کی اسناد قبول کیں۔
راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جن لوگوں نے اپنی اسناد پیش کیں ان میں آئرلینڈ کے سفیر کیون کیلی، بوسنیا اور ہرزیگووینا کے سفیر ہیرس ہرلی، جمہوریہ آرمینیا کے سفیر واگھن افیان، ملائیشیا کے ہائی کمشنر مظفر شاہ بن مصطفی، مالی کے سفیر بریگیڈیئر جنرل فیلکس ڈیالو اور جمہوریہ مارشل آئی لینڈ کے سفیر الیگزینڈر کارٹر بینگ شامل تھے۔

