تاثیر،۲۲ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 22 نومبر: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ایوی ایشن ریگولیٹر نے یہ کارروائی ایئر انڈیا کے خلاف قواعد پر عمل نہ کرنے پر کی ہے۔ڈی جی سی اے نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا پر قواعد پر عمل نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ 3 نومبر کو ایئر انڈیا کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں متعلقہ قواعد کی دفعات کی تعمیل نہ کرنے پر اس کا جواب طلب کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایئر انڈیا ایئر لائن ٹاٹا گروپ کے تحت ایئر انڈیا لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔