تاثیر،۲۴ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جموں،24 نومبر:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی ضلع ترقیاتی کونسل کی چئیرمین تزیم اختر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔اختر نے ایل جی سے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور ضلع میں مزید ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے تعاون کی اپیل کی۔دریں اثناء سابق وزیر و ممبت ضلع ترقیاتی کونسل ریاسی بابو جگجیون لال نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں ضلع ریاسی کے مختلف ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی نمائندوں کو بات چیت کے دوران ان کے پیش کردہ مسائل اور مطالبات پر مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔