تاثیر،۱۴ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
رتلام/سیونی مالوا/ہردہ، 14 نومبر: بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ بی جے پی جو کہتی ہے، اسے پورا کرتی ہے۔ جموں و کشمیر میں ا?رٹیکل 370 کو ختم کیا، ایودھیا میں شری رام کا عظیم الشان مندر تعمیر کیا جا رہا ہے اور ریاست میں حکومت بننے کے بعد بزرگوں کو بھگوان شری رام کے درشن کے لیے ایودھیا بھیجا جائے گا۔ ملک میں ہندو مسلم سیاست بی جے پی نہیں بلکہ کانگریس کرتی ہے۔ ہم نے ملک میں تین طلاق کا قانون بنا کر اس برائی کو ختم کیا۔ انتخابات کے ا?تے ہی کانگریس نعرے دیتی ہے، وعدے کرتی ہے اور الیکشن جیت کر بھول جاتی ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جاورا، سیونی مالوا اور ہردا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کو کے جی سے پوسٹ گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔ کمل ناتھ حکومت نے 15 ماہ کی حکومت کے دوران عوامی فلاحی اسکیموں کو بند کر دیا، لیکن اب ایسا نہیں ہونے والا ہے کیونکہ بیشتر ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے اور مرکز میں بھی زیادہ اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے جتا کر وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ کو مضبوط کریں، تاکہ ترقی کی رفتار اسی رفتار سے جاری رہے۔

