کولکتہ بین الاقوامی کتب میلہ 18 جنوری سے آغاز

تاثیر،۲۸  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ 28/ نومبر (محمد نعیم) 47 واں کلکتہ بین الاقوامی  کتب میلہ 18 جنوری سے سالٹ لیک بک فیئر کے احاطے میں شروع ہونے جا رہا ہے، جو 31 جنوری تک جاری رہے گا۔ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی افتتاح کریں گی۔ پبلشرز اینڈ بک سیلرز گلڈ کے صدر تردیو کمار چٹو پادھیائے نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔
2024 میں 47 ویں بین الاقوامی کولکتہ کتب میلے کا مرکزی فوکل تھیم ملک برطانیہ ہے۔ گلڈ کے مطابق، 2023 میں 26 لاکھ کے قریب کتاب سے محبت کرنے والوں نے انٹرنیشنل کولکتہ بک فیئر کا دورہ کیا، اور وہاں تقریباً 25 کروڑ روپے کی کتابیں فروخت ہوئیں۔
اس کے علاوہ، تین روزہ کولکتہ لٹریچر فیسٹیول 26 سے 28 جنوری 2024 تک اس کتاب میلے کے احاطے میں منعقد ہوگا۔ اس بار تقریباً 1000 اسٹال لگانے کا امکان ہے۔
اس پریس کانفرنس میں تاپس ساہا، شر یوندو بھٹاچاریہ، گلڈ کے صدر تردیو چٹرجی، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں برطانوی سفیر اینڈریو فلیمنگ، برٹش کونسل ایسٹ اور نارتھ ایسٹ انڈیا کے ڈائریکٹر موجود تھے۔ دیبنجن چکرورتی، گلڈ جنرل سکریٹری سدھا نشو شیکھر ڈے، راجو برمن شامل تھے۔