تاثیر،۱۰ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
گورکھپور، 10 نومبر:گورکھپور-کشی نگر شاہراہ پر جمعرات کو دیررات جگدیش پور کے قریب ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے روڈ ویز کی بس کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 6 مسافروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 25 کے قریب زخمی ہیں۔ ان میں سے 15 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد ڈی سی ایم ڈرائیور اور اسسٹنٹ فرار ہیں۔
گورکھپور سے پڈرونا جا رہی اس بس میں 51 لوگ سوار تھے۔ بس کا پہیہ پنکچر ہو گیا تھا۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر نے بس سڑک کے کنارے کھڑی کر دیا تھا اور دوسری بس منگوائی تھی۔ اسی بس میں مسافروں کو منتقل کیا جا رہا تھا۔ کچھ مسافر بس میں سوار ہو چکے تھے جبکہ کچھ ابھی تک دونوں بسوں کے درمیان کھڑے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ٹرک نے بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ایمس تھانا پولیس نے زخمیوں کو ضلع اسپتال اور بی آر ڈی میڈیکل کالج پہنچایا ہے۔

