گیانواپی سروے کیس میں اے ایس آئی کی درخواست پر 30 نومبر کو سماعت ہوگی

تاثیر،۲۹  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

وارانسی، 29 نومبر: آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا ( اے ایس ا?ئی)نے ضلع عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں گیانواپی کامپلیکس میں کئے گئے سروے کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید تین ہفتوں کا وقت مانگا گیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت بدھ کو ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت میں وقت کی کمی کی وجہ سے نہیں ہوئی۔ اس معاملے پر عدالت میں 30 نومبر کو سماعت ہوگی۔ عدالت میں دی گئی درخواست میں اے ایس آئی نے کہا ہے کہ گیانواپی میں کئے گئے سروے کی رپورٹ ابھی تک تیار نہیں ہے۔ رپورٹ میں سروے میں استعمال ہونے والی جدید ترین گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار ٹیکنالوجی کے ڈیٹا کو شامل کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ اس سے قبل 17 نومبر کو اے ایس آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ 15 دن کا وقت دیا جائے۔ جس پر عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا تھا۔ 28 نومبر کو اے ایس آئی کو سروے رپورٹ سیل بند لفافے میں عدالت میں جمع کروانی تھی۔ رپورٹ وقت پر تیار نہ ہونے پر اے ایس آئی نے ایک بار پھر عدالت سے 21 دن کا مزید وقت مانگا ہے۔