تاثیر،۶ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 06 نومبر: اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر سرکاری ملازمین کے مہنگائی الاؤنس اور بونس میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی ٰیوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا سائٹ پر لکھا ہے کہ مہنگائی الاؤنس 46 فیصد روپے کی شرح سے فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح تمام ریاستی ملازمین (نان گزیٹیڈ)/ ورک چارجڈ ملازمین، اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور یومیہ اجرت والے کارکنوں کو 30 دن کی اجرت (زیادہ سے زیادہ حد 7,000 روپے) کے برابر بونس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام ملازمین کو دیوالی کی پیشگی مبارکباد بھی دی ہے۔

