باکسنگ ڈے ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 194 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں

تاثیر،۲۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

میلبورن، 27 دسمبر: میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔ محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر آسٹریلوی ٹیم اب بھی 124 رنز سے آگے ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے۔عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پہلی اننگز میں پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 34 رنز جوڑے۔ ناتھن لیون نے امام کو لابوشین کے ہاتھوں کیچ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ امام صرف 10 رنز بنا سکے۔اس کے بعد کپتان شان مسعود اور شفیق نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کا سکور 124 رنز تک پہنچا دیا۔ اس اسکور پر کمنز نے شفیق کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ شفیق نے 62 رنز کی شاندار نصف سنچری کھیلی۔ مسعود کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے بابر اعظم بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف 1 رن بنانے کے بعد چلے گئے۔لیون نے 147 کے مجموعی اسکور پر مسعود کو اپنا شکار بنایا۔ مسعود نے 54 رنز کی عمدہ نصف سنچری اننگز کھیلی۔سعود شکیل (09) اور آغا سلمان (05) بھی کچھ خاص نہ کرسکے۔ شکیل کو ہیزل ووڈ نے بولڈ کیا جبکہ آغا سلمان کو پیٹ کمنز نے وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ کیا۔
اس کے بعد محمد رضوان اور عامر جمال نے احتیاط سے کھیلا اور مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 6 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ رضوان 29 اور جمال 2 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، نیتھن لیون نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز 318 رنز پر ختم ہوئی
اس سے قبل آسٹریلیا کی پہلی اننگز 318 رنز پر ختم ہوئی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لیبو شیننے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 63 رنز بنائے۔ لیبوشین کے علاوہ نمایاں بلے باز عثمان خواجہ نے 42، مچل مارش نے 41، ڈیوڈ وارنر نے 38 اور اسٹیو اسمتھ نے 26 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، میر حمزہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 اور آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔