تلنگانہ کی سرزمین سے منشیات کا خاتمہ کریں : ڈی جی پی

تاثیر،۲۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 20 دسمبر: تلنگانہ کے ڈی جی پی روی گپتا نے کہا ہے کہ حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ کو منشیات سے پاک ریاست بنانے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست کو منشیات سے پاک ریاست بنانے کاعزم کیا۔ آئیے سب مل کراپنی ریاست کی سرزمین سے منشیات کا خاتمہ کریں۔ منشیات فروخت کرنے والے تمام افراداوراس کوخریدنے والوں کو اس سلسلے میں انتباہ دیا جاتا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔آئیے منشیات کے خاتمے کے لیے مل کرکام کریں۔