کرناٹک کے سی ایم سدارامیا کا پرائیویٹ جیٹ میں سفر کا ویڈیو وائرل، بی جے پی نے گھیر ا

تاثیر،۲۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 22دسمبر(: ایک طرف کانگریس عوام سے چندہ لے کر آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری کرتی نظر آرہی ہے، وہیں کرناٹک کے سی ایم سدارامیا کا پرائیویٹ جیٹ میں سفر کرنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ویڈیو میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایک پرائیویٹ لگڑری جیٹ میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ وزیر ضمیر احمد خان بھی ان کے ساتھ ہیں۔ اس کے بارے میں بی جے پی نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ ایک طرف کانگریس چندہ مانگ رہی ہے تو دوسری طرف سی ایم سدارامیا پرائیویٹ جیٹ میں گھومتے نظر آرہے ہیں۔ بی جے پی کے امیت مالویہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ‘ایک طرف کانگریس دکھا رہی ہے کہ وہ چندہ مانگ رہی ہے اور ان کے پاس اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کو سموسے کھلانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔ دوسری طرف کرناٹک حکومت کے وزیر ضمیر احمد خان سی ایم سدارامیا کے ساتھ اپنے پرائیویٹ لگڑری جیٹ کی تصاویر دکھا رہے ہیں۔ ان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقم مانگنے کے لیے دہلی جاتے ہوئے انھوں نے اچھا وقت گزارا۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ کرناٹک میں انتظامیہ ڈگمگا رہی ہے لیکن کانگریس کی لوٹ مار جاری ہے۔ اس سے پہلے یہ ویڈیو خود کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد خان نے پوسٹ کیا تھا۔ اس کے کیپشن میں لکھا ہے، “ہمارے قابل فخر لیڈر، چیف منسٹر سدارامیا کے ساتھ دہلی سے بنگلورو تک کے سفر کے خوشگوار لمحات۔” آپ کو بتاتے چلیں کہ 28 دسمبر کو کانگریس اپنے قیام کے 138 سال مکمل کر رہی ہے، اس نے حال ہی میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کراؤڈ فنڈنگ ??مہم ‘ملک کے لیے چندہ’ شروع کی ہے۔ مہم کا مقصد ‘پارٹی کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مواقع کے ساتھ ایک خوشحال ہندوستان بنایا جا سکے۔