تاثیر،۱۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 19 دسمبر: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نئے سیزن کے لیے دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی میں کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ فرنچائزیز نے مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز سمیت کئی غیر ملکی کھلاڑیوں پر بھاری بولی لگائی۔
جہاں کے کے آر نے اسٹارک کو 24.75 کروڑ میں خریدا، وہیں سن رائزرس حیدرآباد نے پیٹ کمنز کو 20.50 کروڑ میں خریدا۔ آئیے آئی پی ایل کی تاریخ کے 10 مہنگے ترین کھلاڑیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں-
آئی پی ایل کی تاریخ کے 10 مہنگے ترین کھلاڑی
-مچل اسٹارک (کے کے آر- 24.75 کروڑ روپے سال-2024)،
– پیٹ کمنز (سن رائزرز حیدرآباد، 20.50 کروڑ روپے، سال2024)،
-سیم کرن (پنجاب کنگز-18.50 کروڑ روپے-سال 2023)،
-کیمرون گرین (ممبئی انڈینز-17.50 کروڑ روپے-سال 2023)،
-بین اسٹوکس (چنئی سپر کنگز – 16.25 کروڑ روپے – سال 2023)،
-کرس مورس (راجستھان رائلز-16.25 کروڑ روپے-سال 2021)،
-نکولس پورن (لکھنؤ سپر جائنٹس-16 کروڑ-سال 2023)،
-یوراج سنگھ (دہلی ڈیئر ڈیولز- 16 کروڑ روپے- سال 2015)،
-پیٹ کمنز (کولکاتا نائٹ رائیڈرز- 15.50 کروڑ روپے-سال 2020)،
-ایشان کشن (ممبئی انڈینز- 15.25 کروڑ روپے سال-2022)۔

