تاثیر،۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
غزہ پٹی،یکم دسمبر : غزہ پٹی میں سات روزہ جنگ بندی کے بعد آج (جمعہ) کی صبح دوبارہ لڑائی شروع ہوئی۔ اسرائیل نے فلسطین کی جنگجو تنظیم حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ حماس نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی سرزمین کی طرف فائرنگ کی۔ اس کے بعد آئی ڈی ایف نے غزہ میں حماس کے خلاف دوبارہ لڑائی شروع کی۔

