تاثیر،۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سڈنی ،یکم دسمبر:آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پر مدعو کیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ دعوت ظہرانے کی ہے یا پھر عشائیے کی۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کینبرا میں قومی اسکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے ،جس پر اسکواڈ 5 دسمبر کو وزیرِ اعظم ہاؤس جائے گا۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کو بھی مدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے ملبورن جائیں گے، جہاں وہ آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات بھی کریں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی کینبرا پہنچ چکی ہے، جہاں 6 دسمبر سے وہ پرائم منسٹر الیون کیخلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔

