تاثیر،۱۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے ایکسائز محکمہ پٹنہ کی ٹیم کی اطلاع پر بیدولی گاؤں نپٹولیا میں آم کے باغیچے سے 1768 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر چار تاجر کو نامزد کر ایف آئی آر درج کیا ہے داروغہ شمبھو پرساد ٹھاکر نے بتایا کہ شراب کی بڑی کھیپ اترنے کی اطلاع پر پولیس فورس کے ساتھ بیدولی میں مراری ٹھاکر کے آم کے باغیچے میں پہنچے تو دیکھا کہ جھاڑی کے بیچ میں کارٹون اور پلاسٹک کا بورا رکھا ہوا ہے اور وہاں کوئی موجود نہیں ہے پولیس فورس راکیش کمار وہ نرم دیشر پانڈے کے سامنے تلاشی کے دوران 32 کارٹون میں 180 ایم ایل کا 1536 بوتل شراب کی کل مقدار480 .276 لیٹر و چار پلاسٹک کے بورا میں 180 ایم ایل کے 232 بوتل شراب کی کل مقدار 41.760لیٹر برآمد ہوا سبھی بوتل پر چنڈی گڑھ میں تیار ایم پریم بلو سلیکٹ گرین وشکی لکھا ہوا تھا کافی تلاش کیا توجھاری سے کچھ لوگوں کو نکل کر بھاگتے دیکھا جس کی شناخت مقامی چوکیدار ویمل پاسوان نے ٹورچ کی روشنی میں کی دونوں سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے سنہ پور گاؤں باشندہ سو بالک بھگت کے بیٹے گرو دیو بھگت، رام جپن ساہ کے بیٹے دھنراج ساہ بھڑوارہ نگر پنچایت باشندہ بوٹن ساہ کے بیٹے اودھ ساہ ،کٹکا پکیہاڑ کے بھلو یادو کے بیٹے بکاؤ یادو،اور کچھ نامعلوم لوگوں کے ساتھ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے تھانہ صدر شیلیش کمار نے گرو دیو بھگت ، اودھ ساہ ،بکاؤ یادو ، دھنراج ساہ، کے خلاف ایکسرسائز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر چاروں شراب تاجر کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری تیز کر دی ہے