آندھرا پردیش کے رکن اسمبلی شیخ سبجی کی سڑک حادثہ میں موت

تاثیر،۱۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

امراوتی ،15دسمبر:آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے رکن شیخ سبجی کی جمعہ کے روز ایک سڑک حادثہ میں موت ہو گئی ہے۔ اس اندوہناک حادثہ کی خبر ملنے کے بعد سیاسی و سماجی حلقہ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایم ایل سی شیخ سبجی کی سڑک حادثہ میں ہوئی موت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی بھی ظاہر کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی شیخ سبجی کی موت جمعہ کے روز مغربی گوداوری ضلع کے چیروکواڑا گائوں میں ایک کار حادثہ کے دوران ہو گئی۔ 57 سالہ سبجی ایلورو سے بھیماورَم کی طرف جا رہے تھے تبھی ان کی کار دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک دیگر گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ کے بعد جائے حادثہ پر ہی ان کی موت ہونے کی اطلاع سامنے ا? رہی ہے۔مغربی گوداوری ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ یو روی پرکاش کا اس حادثہ کے تعلق سے ایک بیان سامنے ا?یا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’سامنے کی طرف سے ا?نے والی کار ڈگمگا رہی تھی۔ اس سے (شیخ سبجی کی کار کی ہوئی) ٹکر کے بعد سبجی جائے واقعہ پر ہی انتقال کر گئے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ایک ٹیچر کی شکل میں کام کرنے والی سبجی ٹیچر کوٹہ کے تحت مغربی اور مشرقی گوداوری ضلع میں 2027 تک کے لیے واحد ا?زاد رکن قانون ساز کونسل تھے۔