تاثیر،۱۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ : آج امام عالم کے حصول میں رحمت کے رول کے پیش نظر ورک( ورلڈ آرگنائزیشن آفریلیجنس اینڈ نالج) کے صدر علامہ سید عبد اللہ طارق نے بہار اردو اکادمی سیمینار ہال میں عوام سے ایک بصیرت افروز خطاب کیا ۔ پروگرام کاآغاز محمد شہاب الدین نے تلاوت قرآن سے کیا ۔ اس کے بعد ورک بہار کے ہیڈ اشتیاق احمد نے ورک تنظیم کا باتصویر تعارف پاور پوائنٹ سے پیش کیا ۔
اس عظیم موقع پر علامہ سید عبد اللہ طارق نے کہا کہ کوئی بھی ملک صرف طاقت ور یا معیشت کا بادشاہ ہونے سے گلوبل لیڈر نہیں بن سکتا بلکہ ہمدردی اور رحمت کے کام سے ہی کوئی ملک دنیا کی امامت کرسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ابتداء میں بھی دنیا کو راستہ دکھا دیا تھا اور آنے والے دنوں میں بھی دنیا کی رہنمائی کریگا۔ اس کے ہندوستان ہی دنیا کا امام بنے گا جس کے لئے یہاں کی دو بڑی قوموں کے درمیان اتحاد کا ہونا لازمی ہے جس کی ایک کوشش آج کا پروگرام ہے لیکن اس کے لئے محنت اور صبر درکار ہے ۔
واضح رہے کہ ورک نے آن لائن سیرت کوئز مقابلہ کرایا تھا جس میں بہار کے ۱۳، اور جھارکھنڈ کے ایک فاتح ہوئے تھے ۔ صرف پٹنہ کے ٹاپر کلاسیز سے ۶ فاتحین ہوئے جس کے لئے اس کے ڈائریکٹر محمد عامر الدین کو میمنٹو سے نوازہ گیا ۔ اسی انسٹی ٹیوٹ کی سکینہ کو اول انعام عمرہ کا ٹکٹ جسے ورک کے صدر علامہ سید عبد اللہ طارق نے اپنے ہاتھوں سے دیا ۔ دوسرا انعام سیوان کی بشریٰ عظیم کو ڈاکٹر احمد عبد الحئی نے لیپ ٹاپ سے نوازہ ۔ دوسرے انعام کے ایک اور فاتح سید عاطف فضل( دھنباد) کو ورک بہار ہیڈ اشتیاق احمد نے لیپ ٹاپ سے نوازہ ۔ اس کے علاوہ ۱۱ فاتحین کو بہار ورک کے کئی ذمہ داران محمد قاسم، محمد ارشاد عالم، محمد نوراللہ، حافظ محمد انظار، محمود عالم ، قدسیہ خاتون، سیدہ سحر بانو، اور نور آمنہ وہاب نے مختلف انعامات سے نوازہ جس میں قابل ذکر نام خوشی ورما، انجلی کماری ، پنکی رائے ، منی رنجن کمار مانو کمار ، سمینہ پروین ہیں ۔ اس پورے پروگرام کو محمد اقبال حسن، شارق ادریس، محمود عالم، اور عمر فاروق نے منظم کیا ۔ جن کا ساتھ محمد قاسم، محمد آصف، محمد دانش، ہارون رشید اور محمد عامر الدین نے دیا ۔ اس پروگرام میں بہار کے جھارکھند اور مغربی بنگال سے کئی لوگوں نے شرکت کی

