تاثیر،۱۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 13 دسمبر: اداکار رویندر بیرڈے کا آج انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 78 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ وہ پچھلے کچھ مہینوں سے کینسر کا علاج کروا رہے تھے۔ انہیں گلے کے کینسر کی وجہ سے ممبئی کے ٹاٹا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
انہیں دو روز قبل معمول کے علاج کے بعد گھر لایا گیا تھا۔ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ رویندر بیرڈے کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بچے، بہو اور پوتے پوتیاں ہیں۔ مشہور مراٹھی اداکار لکشمی کانت بیڑدے ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ لکشمی کانت اور رویندر بیرڈے نے کئی فلموں میں ایک ساتھ بھی کام کیا ہے۔ رویندر بیرڈے نے اپنے فلمی کیریئر میں 300 سے زیادہ مراٹھی فلموں میں کام کیا۔ ان کا تعلق تھیئٹر سے بھی تھا۔ تجربہ کار اداکار رویندر بیرڈے کے انتقال پر پوری تفریحی دنیا سوگوار ہے۔