تاثیر،۱۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
خصوصی رپورٹ/ اردو زبان وادب اور پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا و گنگا جمنی تہذیب و ثقافت کے شہر تشریف لائے نامور شاعر و ادیب اور صحافتی خدمات انجام دینے والے شخصیات میں قابلِ ذکر نام کلکتہ کی نمائندگی کرنے ہندوستان گیر شہرت یافتہ شاعر حلیم صابر صاحب، وحشی کلکتوی صاحب اپنے ٣روزہ دورہ پر حیدرآباد کے انٹرنیشنل سیمنار درگاہ بارگاہِ پتھر والے صاحب حضرت میں شرکت کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔ آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشنل سوسائٹی فار پیس کی جانب سے خصوصی نشست و تہنیتی تقریب میں زیر صدارت صلاح الدین نیر صاحب استاد شاعر و ایڈیٹر ماہنامہ خوشبو کا سفر مہمانان خصوصی حلیم صابر صاحب، وحشی کلکتوی صاحب اور فاروق حسین صاحب ماہر تعلیم کا تعارف کراتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد فردین نے بتایا کہ حلیم صابر صاحب اخبار مشرق ادبی ایڈیشن کے ایڈیٹر ہیں اور آپ اردو ہندی فارسی شاعری کے ماہرین شاعر ہیں، وحشی کلکتوی صاحب بھی استاد شاعر و ادیب کی حیثیت رکھتے ہیں، جہاں کلکتہ کی نماءیندگی کرتے ہیں وہیں پر صلاح الدین نیر ایڈیٹر خوشبو کا سفر اور ادب و زبان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات میں ایک معتبر شخصیت کے مالک ہیں آجکی تہنیتی تقریب میں مہمان شاعر کی گلپوشی صلاح الدین نیر صاحب نے کی اور اردو اخبارات میں بیک وقت کیی ایک ایڈیشن کے بارے میں ڈاکٹر مختار احمد فردین ایکزکیٹیو ایڈیٹر تاثیر رانچی ایڈیشن نے بتایا کہ حیدرآباد میں کیی ایک اہم ترین اسکول کالجس اور جاب میلہ میں نسل نو کے ہاتھوں تک اخبار پہچانے اور رابطے کا کام کیا جارہا ہے
حیدرآباد کی ادبی و دیگرے سرگرمیوں کی خبریں اخبار کو یہاں کے نیوز ایجنسی و تنظیموں کی خبروں کو نمایاں جگہ دی جارہی ہے ڈاکٹر محمد گوہر ایڈیٹر ان چیف نے بلخصوص تمام ایڈیشن میں خبروں کو اور الیکشن کی خبریں سبھی سیاسی جماعتوں کی اور تلنگانہ ریاست کی ترقیاتی کاموں اور حکومت تک مساءیل حل کی عوامی آواز پہچانے میں اپنا منصفانہ رول ادا کرتے ہیں
اخبار تاثیر کے حوالے سے صلاح الدین نیر صاحب، حلیم صابر صاحب فاروق حسین صاحب وحشی کلکتوی صاحب نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بتایے کے زبان وادب اور تعلیمی خبریں مضامین غزلیں اسٹوری ساءءیںنس، فکسن افسانہ کہانی خواتین کے صفحات بچوں کے لئے ادب اطفال سبھی فکر و نظر اور سیاسی جماعتوں کی خبروں مختصر یہ کہ اخبارات کا مطالعہ نسل نو کے لیے لازمی ہے اور اس کوشش میں ہندوستان بھر میں تمام اخبارات اپنی ذمدارای بحسن و خوبی نبھانے میں کامیاب ہیں اور تاثیر اخبار اس میں بہتر طور سے نسل نو کو جگہ دے رہی ہے
ادھر کے دنوں میں تاثیر اخبار اپنے تمام ایڈیشن میں ہر ایک خصوصی صفحات کیساتھ سات دنوں میں ہر ایک موضوع کو تقسیم کر دیا گیا ہے تاکہ قارئین اپنی دلچسپ موضوعات تلاش کرسکیں
اس خصوصی ادبی نشست میں مہمان شاعر غزل نظم تحت و ترنم میں سناءے اور صلاح الدین نیر صاحب نے بھی اپنے کلام سے ہم سبھوں کی دلوں کو جیت لیے اپنے کلام سے، فاروق حسین صاحب نے اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے علمی ادبی محفل کے ختم کا اعلان کیا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ڈاکٹر مختار احمد فردین حیدرآباد تشریف لائے ہوءے مہمانوں کا ہندوستان بھر سے آءے مہمان کا حسب روایت استقبال خوش آمدید و تہنیتی تقریب و ایوارڈ سے نوازنے کا سلسلہ آءیندہ بھی جاری رکھیں گے، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے بھی شکریہ ادا کیا اس خاص زبان وادب اور تعلیمی گفتگو کے لئے، سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے