تاثیر،۱۸ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ (سالک کوثرامام)محکمہ اردو ڈائرکٹوریٹ سکریٹیٹ بہارسرکاراورضلع انتظامیہ سہرسہ کے ذریعہ مورخہ 21 دسمبر بروز جمعرات کومنعقدہونے والے فروغ اردو سیمینار،مشاعرہ وعمل گاہ پروگرام کوکامیاب بنانے اور اس کی تشہیر کے لئے ایڈیشنل کلکٹر جیوتی کمارکی صدارت اور سب ڈویژن ازالہ شکایت عامہ آفیسر صدرسہرسہ اجمل خورشید کی موجودگی میں کلکٹریٹ واقع کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ بلائی گئی ،جس میں سہرسہ شہراورمختلف بلاکوں کے اردوسے محبت رکھنے والے سماجی کارکن جن میں مفتی ظل الرحمن قاسمی سکریٹری انجمن ترقی اردوسہرسہ،ابوظفر،افسرامام قاسمی ،محمد اعظم وارثی ،اشتیاق خان،انجم حسین،پروفیسرطاہر،ڈاکٹرطارق، ڈاکٹرظفرپیامی،شہاب الدین انصاری ،ڈاکٹرلطف اللہ خان ،آفتاب ندوی،تجمل حق مترجم اردوسیل سہرسہ،فاروق عالم،آفتاب عالم اور اسلم انصاری،محمد مشیر عالم مکھیا مبارک پور پنچایت وغیرہ نے شرکت کراپنے اپنے قیمتی مشورے سے نوازکرپروگرام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہوں اس کے لئے کوشش کرنے اور پروگرام کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کے لئے ہرطرح کاتعاون دینے کایقین دلایا۔

