اردو ڈائریکٹوریت محکمہ کابینہ بہار سرکار و ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام بھاگلپور اردو زبان سیل کی جانب سے شاندار فروغ اردو سیمینار عمل گاہ و مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

تاثیر،۱۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور(منہاج عالم) اردو ڈائریکٹریٹ  محکمہ کابینہ سیکرٹریٹ بہار پٹنہ اور ضلع انتظامیہ کہ زیر اہتمام اردو زبان سیل بھاگلپور کی جانب سے  فروغ اردو سیمینار، عمل گاہ و مشاعرہ کا شاندار انعقاد  ٹاؤن ہال میں  کیا گیا۔  پروگرام کا میں  مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع مجسٹریٹ سبرت کمار سین  موجود تھے۔ سیمینار کی صدارت تلکا مانجی بھاگلپور یونیورسٹی  شعبہ پی جی اردو کی سبکدوش  شعبہ صدر و معروف مصنفہ ڈاکٹر پروفیسر قمر جہاں نے کی ہے۔   جبکہ نظامت کے فرائض  محمد صادق نے بخوبی انجام دیا ۔مہمان ذی وقار کے طور پر محترمہ کومل کرن سینیئر ڈپٹی کلیکٹر  و  انچارج ضلع ار دو زبان سیل بھاگلپور  ضلع ایجوکیشن افسر سنجئے کمار  ڈاکٹر شاہد رضا جمال  عرف شاہد رزمی  صدر شعبہ پی جی اردو مونگیر یونیورسٹی  ڈاکٹر حبیب مرشد خان  سبکدوش اردو ملازم  موجود تھے۔ اردو زبان سیل کی انچارج اور  اردو ملازمین کے ذریعہ بوکے دیکر اور شال پیش کر عزت افزائ  کی گئی ۔   ضلع مجسٹریٹ نے اپنے ہاتھوں سے  اردو  تقریری مقابلہ  میں کامیاب  طلبہ و طالبات کو  شلڈ اور میڈل  سے نوزا ۔ اس موقع پر  ضلع مجسٹریٹ سبرت کمار سین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اردو زبان سیل کی انچارج نے پروگرام کو بہتر طریقے سے کیا ہے  گزشتہ سال بھی  پروگرام کو  بہتر طریقے سے انہوں نے  کرایا تھا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لۓ میں  سبھی اردو ملازمین اردو اساتذہ کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنان کو مبارکباد ہیش کرتا ہوں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ  ریاستی سرکار تعلیم  صحت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی بہتر کام کر رہی ہےاور   حوصلہ افزائی رقم  جیسے منصوبے چلا کر  تعلیم کو پھیلانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کئی طرح کے منصوبے  کے ساتھ ساتھ کئ طرح کےاسکیم  چلا رہی ہے جس کا فائدہ  لوگ اٹھا رہے ہیں۔ ضلع مسٹیک نے کہا کہ تعلیم کے فروغ  کے لیے بڑی تعداد میں ٹیچرس کی بحالی کی گئ ہے  جس میں سبھی  زبانوں  کے اساتذہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سرکار کے اسکیموں  کا فائدہ ضرور اٹھائیں۔  ڈاکٹر قمر جہان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ  بھاگل پور کی زمین کافی زرخیز ہے  ابھی یہاں اردو بولنے والے لوگ زندہ ہیں، اپ لوگ اپنے بچوں کو اردو ضرور پڑھائیں اور اردو اخبار  مطالعہ کریں اور شادی وغیرہ کے کارڈ اردو میں ضرور چھپائیں، اردو والوں کو مایوس نہیں ہونا چاہیے  اردو ہمیشہ باقی رہے گی اور اس کا کھویا وقار ضرور واپس ہوگا انشاء اللہ، ضلع ایجوکیشن افسر سنجے کمار نے کہا کہ  اردو بہت میٹھی اور مہذب زبان ہے  ضلع میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے  اگر اردو جاننے والے لوگ اردو  اخبار پڑھیں گے تو  50 ہزار سے بھی زیادہ اخبار کی بکری ہوگی  اگر اخبار کی بکری ہوگی تو  اردو رپورٹروں کی تعداد بھی بڑھے گی  ابھی محض چند ہی اردو اخبار کے رپورٹر ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ میرا اپیل ہے کہ  اردو اخبار خرید کر ضرور پڑھیں  تاکہ اردو کا فروغ ہو سکے ۔ ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے کہا کہ  اردو کو زبانوں کی ملکہ کہا جاتا ہے  اردو کو یہ خطاب یو ہی نہیں ملا  بلکہ  شیری زبان  شائستگی اور  اہمیت اور افادیت کی بنیاد پر ہے۔ اردو دوسری تمام زبانوں سے ممتاز اور معتبر ہے،  اگر بچے کی ولادت کے بعد اس کے کانوں میں اذان اور  کلمہ کے بعدا اگر کوئی الفاظ  سنائی دے تو وہ اردو ہو۔ اردو سے شغف رکھنے والے  جو اردو بہتر طریقے سے نہیں جان سکتے  وہ دوسری زبانوں پر عبور حاصل نہیں کر سکتے۔ ڈاکٹر حبیب مرشد خان نے کہا کہ  اپنے روزمرہ کی زندگی میں اردو کا استعمال ضرور کریں  اپنے بچوں کو اردو کی تعلیم سے  آراستہ کریں ۔  اردو اخبار رسالے  کتابیں ضرور پڑھیں۔   اس موقع پر مصنفہ خوشبو پروین کے ذریعہ تحریر کردہ کتاب  کا رسم اجرا عمل میں آیا  جس کی پزیرائی مہمان اکرم کے ذریعہ کی گئی۔ پروگرام کے دوسرے سیشن میں  شاندار مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت شبیر جعفری نے کی۔ اردو زبان سیل کی جانب سے  تمام شعراء اکرام کو  ضلع اوقاف کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مظہر اختر شکیل  ڈاکٹر محمد پرویز ، وغیرہ کے ذریعہ بوکے  و شال پیش  کر عزت افزائی کی گئی موجود سبھی شعرا کرام نے اپنے منتخب کلام سے  حاضرین کو محظوظ کیا۔  فروغ  اردو سیمینار عمل گاہ اور مشاعرہ کو کامیاب بنانے میں  سینیئر اردو مترجم  شبیر عالم  مہجبیں  افشاں جبیں   سبکدوش  اردو مترجم ڈاکٹر حبیب مرشد خان خان کلیم  آزر کے علاوہ اردو ملازم   ارشد مشتاق مہرا نساء  امیت  کمار نکیش بھارتی   محمد توقیر محمد افروز  عبدالقادر  نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر  ضلع کے تمام اردو اساتذہ  وہ ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔