اردو یونیورسٹی میں انٹیلی جنٹ کمپیوٹنگ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح

تاثیر،۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، یکم؍ دسمبر:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی اور یونیورسیڈاڈ ڈان باسکو، ایل سلویڈور، سنٹرل امریکہ کے اشتراک سے دو روزہ آٹھویں ریسرچ انٹیلی جنٹ کمپیوٹنگ ان انجینئرنگ (RICE-2023) کا آج آغاز ہوا۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان بمقابلہ مشین پر مسلسل مباحث ہونے چاہئیں۔
پروفیسر مینوئل کارڈونا، ریسرچ ڈائریکٹر ‘ سلواڈورایل‘ باسکوڈان یونیورسڈاڈ و شریک میزبان RICE-2023نے ویڈیو پیغام کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پروفیسر نگوین تھی ڈیو‘ ہنوئی یونیورسٹی آف انڈسٹری، ہنوئی، ویتنام و چیئر اور پروفیسر ناک انلے‘ ڈائرکٹر‘ اننوویشن سوائن برن یونیورسٹی‘ ہنوئی، ویتنام وشریک میزبان نے بھی اظہار خیال۔
پروفیسر عبدالواحد‘ ڈین‘ اسکول برائے ٹکنالوجی و جنرل چیئرRICE 2023نے کانفرنس کے اعزاض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔پروفیسر پردیپ کمار‘ صدر شعبہ سی ایس اینڈ آئی ٹی و آرگنائزنگ چیئر RICE 2023نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔
افتتاحی اجلاس کے بعد ڈاکٹر ٹران ڈوک ٹان‘ وائس ڈین‘فینیکا یونیورسٹی‘ہنوئی، ویتنام نے ’’ایکسلرومیٹر: ڈرائیو مشین لرننگ ایپلی کیشنز‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔