تاثیر،۱۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)اتربیل بھرواڑہ سڑک پر پنیشلا چوک پر اتوار کی صبح تیز رفتار اسکار پیو کی ٹکر سے مسافر شیڈ منہدم ہو گیا ٹکر اتنی زبردست تھی کہ مسافر شیڈ کی چھت دیوار سمیت زمیں ڈوز ہو گئی مسافر شیڈ میں ٹکر مارتے ہوئے بے قابو اسکار پیو بغل کے منگل مہتو کے پان کی گمٹی سے ٹکراتے ہوئے مہیش ساہ کے لٹی چو کھا کی دکان کی جھونپڑی میں داخل ہو گئی اتوار کی صبح ہوئے حادثے میں اسکار پیو پر سوار نصف درجن افراد بال بال بچ گئے مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی کا ایئر بیگ کھل جانے سے ڈرائیور محفوظ رہا وہیں بیچ کی سیٹ پر بیٹھے ایک سوار اودھیش کمار کو ہلکی چوٹ آئی ہے بتایا گیا ہے کہ اسکار پیو دیو گھر بابا دھام سے واپس سیتا مڑهی ضلع کے پپڑی جارہی تھی، مکھیا نمائندہ شیو شنکڑ ساہ نے بتایا کہ مسافرشیڈ قریب 30 سال قبل بنا تھا جو اسکارپیو کی ٹکر سے دیوار سمیت چھٹ منہدم ہو گیا سرکاری املاک کا ملوا ہٹانے کے لیے بی ڈی او و سی او سے اجازت لے کر موقع کی صاف صفائی کرائی جائے گی وہیں واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے اہلِ صبح مقامی چوکیدار کو موقع پر تعینات کر دیا اتوار کی دوپہر جے سی بی کی مدد سے ملبے میں پھنسی اسکارپیو کو نکال کر محفوظ تھانے پر لے جایا گیا تھانہ صدر شیلیش کمار نے بتایا کہ معاملے میں مزید کاروائی کی جا رہی ہے

