تاثیر،۱۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
کویت سٹی ،17دسمبر:امیر کویت شیخ نوافل احمد الصباح جن کا کل انتقال ہوگیا کی آج سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی ۔ اس موقع پر الصباح خاندان کے افراد کے علاوہ کویت پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نئے امیر شیخ مشعال الاحمد الصباح بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے ا نکا نماز جنازہ بلال بن رابہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ وہ پچھلے کئی مہینوں سے بیمار تھے۔انہوںنے صرف تین سال کی ہی حکمرانی کی ۔ تدفین کے وقت اہل خاندان کے کچھ افراد قرآن شریف کے آیات پڑھ رہے تھے جب کہ نئے امیر کے آنکھوں سے آنس ٹپک رہے تھے ان کے انتقال پر 40دن کا سوگ منا یا جائیگا اور سرکاری دفتر منگل تک بند رہیں گے۔ وہ 1937میں پیدا ہوئے تھے او رشیخ صباح کے انتقال کے بعد ستمبر 2020میں امیر کا عہدہ سنبھالا ۔ انہو ںنے اپنے دورے حکومت میں بہت سارے سارے قیدیوں کو معاف کیا ۔ وہ کویت کے وزیروفاع اسوقت رہے جب عراق نے کویت پر حملہ کیا ۔ نئے امیر شیخ مشعال الصباح خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ کل سے تعزیت لیں گے دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہ اور وزراء تعزیت کے لئے آئیں گے۔

