انکم ٹیکس کی ٹیم دوبارہ جیو سرویلنس سسٹم کے ساتھ کانگریس ایم پی دھیرج ساہو کے گھر پہنچی

تاثیر،۱۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

رانچی ، 13 دسمبر: محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کی ایک ٹیم بدھ کو ایک بار پھر جیو سرویلنس مشینوں (جیو فزیکل انسٹرومنٹس) کے ساتھ کانگریس ایم پی دھیرج ساہو کی ریڈیم روڈ رہائش گاہ پر پہنچی۔معلومات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکار 12 سے زیادہ گاڑیوں میں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ یہ ٹیم کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر دھیرج ساہو کے ٹھکانے کی مسلسل چھان بین کر رہی ہے۔ اس سے پہلے آئی ٹی ٹیم نے منگل کی رات بھی جیو سرویلنس سسٹم کے ذریعے دھیرج ساہو کے گھر کی چھان بین کی تھی۔ ٹیم جیو سرویلنس سسٹم مشین کے ذریعے مٹی کے نیچے چھپائے گئے زیورات اور دیگر اشیاء کی تلاش میں مصروف ہے۔ خبر لکھے جانے تک سرچ آپریشن جاری ہے۔ وہاں سی آئی ایس ایف کے جوان تعینات ہیں۔ کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ 6 دسمبر کو انکم ٹیکس کی ٹیم نے دھیرج ساہو کے کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے اور پیسوں سے بھری 30 الماریوں کو برآمد کیا تھا۔ اس دن سے نوٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک 500 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔ نوٹوں کے علاوہ 17 کلو زیورات بھی ملے۔