اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی روانہ ہوئے لالو، صحافیوں کے سوال پر پی ایم پر برہم

تاثیر،۱۸ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 18 دسمبر:’میٹنگ میں جا رہے ہیں۔ سب لوگوں کو مل کر لڑنا ہے۔ آپ ہر روز مودی کی بات کرتے ہیں، نریندر مودی کیا ہے؟ ہم سب مل کر ان کے خلاف لڑیں گے اور اس بار انہیں ہٹائیں گے‘‘۔ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو نے پیر کے روزدہلی میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت سے پہلے یہ باتیں کہیں۔ وہ آج صبح دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ اس سے قبل انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کی۔
وہ صحافیوں کے سوالوں پر برہم ہوگئے۔ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کے ساتھ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ بھی دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔
دراصل صحافیوں کے سوال پر آر جے ڈی سپریمو لالو یادو ناراض ہو گئے۔ لالو یادو سے پوچھا گیا کہ نریندر مودی کہہ رہے ہیں کہ وہ دوبارہ آئیں گے۔ اس پر ناراض ہو کر آر جے ڈی سپریمو نے کہا کہ یہ کون ہے، اگر وہ آئیں تو آئیں۔ لالو یادو نے کہا، ’’میٹنگ میں جا رہے ہیں، سب کو مل کر لڑنا ہے، آپ ہر روز مودی کی بات کرتے ہیں، نریندر مودی کیا ہے؟‘‘
لالو یادو نے کہا کہ وہ دہلی میں انڈیا اتحاد میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ تمام پارٹیوں کی میٹنگ ہوگی اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں تمام اپوزیشن پارٹیاں مل کر مرکز میں مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کریں گی۔ ہم سب مل کر ان کے خلاف لڑیں گے اور اس بار انہیں ہٹائیں گے۔ اس بار بی جے پی کی حکومت نہیں بنے گی۔ ہم سب مل کر شکست دیں گے۔