ایف آئی ایچ اولمپک کوالیفائر کی تیاری میں لگی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم

تاثیر،۲۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 22 دسمبر: ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی 2024 کے لیے صرف تین ہفتے باقی ہیں، ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم پیرس 2024 اولمپکس میں جگہ حاصل کرنے کے مقصد سے رانچی میں مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی ہیڈ کوچ جینیکے شوپمین نے کہا، ’’ہمارے پاس پیرس 2024 اولمپکس کے لیے کوالیفائیفکیشن کی لڑائی کے لئیکچھ اعلیٰ صلاحیتوں والی ٹیمیں رانچی آرہی ہیں، لیکن ہمارے پاس کھلاڑیوں کا ایک بڑا گروپ اور ایک بہترین معاون عملہ ہے۔ لہذا، ہمیں یقین ہے کہ ہم پوڈیم تک پہنچ سکتے ہیں اور اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔اس کے لیے ہم کو ہر میچ کو اپنی شرائط پر کھیلنا، کھیل میں اپنے کاموں کے لیے زیادہ ذمہ داری لینا، پیچھے سے مضبوط ہونا اور ہمارے ذریعہ پیدا کئے گئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔‘‘
بھارت 13 جنوری کو امریکہ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا اور اس کے بعد 14 جنوری کو نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا۔ ہندوستان اپنا آخری پول بی میچ 16 جنوری کو اٹلی کے خلاف کھیلے گا۔ پول اے میں جرمنی، جاپان، چلی، جمہوریہ چیک شامل ہیں۔
ٹیم اسپین میں ابتدائی میچ کھیلنے کے بعد اس ٹورنامنٹ میں داخل ہو رہی ہے۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی 2023 میں طلائی تمغہ اور 19ویں ایشیائی کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتا، دونوں بار جاپان کو شکست دی۔ گھریلو شائقین کی پْرجوش حمایت سے خوش، ٹیم آنے والے دورے کے بارے میں پر امید ہے۔ ٹیم کا بنیادی مقصد ٹاپ تھری میں جگہ بنانا اور 2024 میں پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرنا ہے۔
تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شوپ مین نے کہا،’’گزشتہ چند ماہ اہم رہے ہیں، اور میں ایشین گیمز کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم رہنے کے بعد ٹیم نے جس طرح سے ردعمل دیا ہے ، اس سے میں خوش ہوں۔ جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی 2023 میں ہماری کارکردگی ٹیم کی صلاحیت کی ایک مثال ہے۔ اگلا مرحلہ اس صلاحیت کو بروئے کار لانا اور مسلسل اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم بننا ہے۔ 5 ملکی ٹورنامنٹ ویلینسیا 2023 اس سلسلے میں اہم تھا، کیونکہ اس سے ہمیں پیرس 2024 اولمپکس کے سفر میں ایک اہم موڑ پر داخل ہونے سے قبل اپنے کھیل میں بہتری لانے اور میچ کی تیزی بنائے رکھنے میں مدد ملی‘‘ ۔