تاثیر،۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے کٹاسا پنچایت میں اسپتال سے بھوانی پور لوڑیکا سنگھواڑہ نگر پنچایت میں نو تعمیر پی سی سی سڑک کا افتتاح سابق وزیر کم ایم ایل اے جیویش کمار نے کی وہیں گوری ناتھ برہم پورہ میں سوموار کو منعقدہ افتتاحی و سنگ بنیاد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بیمار چل رہے ہیں انہیں اب آرام کی ضرورت ہے انکے اقتدار میں رہتے ہوئے بہار کی ترقی ممکن نہیں ہے ایوان و باہر جو بیان آرہے ہیں وہ آپ لوگ سن ہی رہیں ہیں اب نتیش چاچا کو سیاست سے ریٹائر منٹ لے لینا چاہیے بی جے پی کی حمایت سے سات مرتبہ وزیر اعلیٰ بنے نتیش کمار سے آنے والے ودھان سبھا انتخابات میں عوام حساب لے گی تعلیم صحت بجلی کے شعبوں میں جو كام ہوا ہے وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی گارنٹی والی مرکزی حکومت کی دی ہوئی ہے پانچ سالوں تک مفت اناج کے ساتھ گیس کنیکشن کی سہولت دینے والی ملک کی بی جے پی حکومت کو غریب بہو بورڈ اسکیم کی فکر ہے ویویکا نند جی کے راستے پر چلنے والے نریندر مودی کو ملک کے سبھی لوگوں کی فکر ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش ،راجستھان ، چھتیس گڑھ کے ودھان سبھا انتخابات میں کثیر اکثریت سے فتح دلا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ آنے والے 2024کے لوک سبھا انتخابات میں ملک کی عوام کا تیسری مرتبہ آشرواد حاصل ہو گا بی جے پی یوا مورچہ کے یوا منڈل صدر میتھلیش گپتا نے پروگرام کی صدارت کی وہیں ضلع نائب صدر وجے کمار چودھری نے نظامت کی موقع پر بھولا رائے، کیلاش مسر ،چیف کونسلر پریم کمار بھگت، ضلع پریشد رنجنا کماری، مکھیا رمیش بھگت سرپنچ اشوک سہنی، راجن کمار ،سندیشر داس،موہت کمار سمیت دیگر موجود تھے

