تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
تیسرا محاذ ایک بہتر متبادل اور ملک و قوم کا مستقبل ہے
پٹنہ، ۲۳؍دسمبر :وام کو عزت کی روٹی، کپڑا،مکان، بچوں کی تعلیم، علاج و معالجہ اور انصاف چاہیے جو نہیں مل پارہا
ہے۔دوسری طرف بڑھتی ہوئی گرانی، بیروزگاری، بد عنوانی،ظلم و زیادتی،نفرت و دہشت کا ماحول اور نا انصافی سے عوام پریشان اور بیزار ہیں۔یہ کہنا ہے بھارتیہ مومن فرنٹ کے قومی صدر ڈاکٹر محبوب عالم انصاری کاجو آج ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی اور سیاست و اقتدار میں حصہ داری کے لئے بھارتیہ مومن فرنٹ کے زیر اہتمام چلائی جارہی عوامی تحریک کے تحت ایکنگر سرائے ریلوے اسٹیشن سے پیدل مارچ میں شریک ہو کر بلاک دفتر تک پہنچ کر مجمع سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت پر حملے مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ کو کسی نہ کسی بہانے معطل کرکے آئین بدلا جارہا ہے۔اس لیے ملک کی دوسری آزادی کے لیے عوام کو آگے آانا ہوگا۔اس موقع پر جناب انصاری نے اعلان کیا کہ پالیا مانی انتخاب 2024میں نالندہ پالیا مانی حلقے سے کمار ہری چرن سنگھ یادو(قومی سکریٹری،بھارتیہ مومن فرنٹ)تیسرے مورچہ کے امید وار ہوں گے۔جناب کمار ہری چرن سنگھ کی قیادت میں نکالے گئے اس پیدل مارچ میں تیسرے موچے کے مختلف رہنمائوں نے شرکت کی اور عوام و مجمع سے خطاب کیا۔ان میں فرنٹ کے قومی جنرل سکریٹری بھیم رائو، صوبہ بہار میں فرنٹ کے نائب صدرشیو شنکر لال،انیل کمار،مالتی دیوی،رینا دیوی،پونم دیوی، گیتا دیوی، پرشورتم سنہا، ڈاکٹر ونے سنگھ،سدھ ناتھ کمار،سگم کمار،وجئے کمار اور متھن کمار اہم ہیں۔

