ایکسپرٹ انسٹیٹیوٹ ممبئی کے طلبہ نے اندور شہر کا طبی تعلیمی دورہ کیا

تاثیر،۱۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

اندور مدھیہ پردیش : (حنان انصاری) ممبئی کے طبی تعلیمی ادارہ ایکسپرٹ انسٹیٹیوٹ سے الیکٹرو ہومیو پیتھی کے طلبہ نے کسیر تعدات میں اپنے استاد ڈاکٹر حاتم علی کی قیادت حاصل کرتے ہوئے اندور مدھیہ پردیش میں واقع دیوی اہلیہ بائی کینسر اسپتال و  ریسرچ سینٹر اور کالج  کا دورہ کیا، مذکورہ مقام پر ہر سال کینسر کو لیکر سمینار کا انعقاد اس اسپتال اور کالج کے ذمہ داران کے ذریعہ کیاجاتا ہے، دیوی اہلیہ بائی کینسر اسپتال و  ریسرچ سینٹر ایک ایسا طبی ادارہ ہے جہاں پر  الیکٹرو ہومیو پیتھی سے تقریباً سبھی طرح کی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے اور یہاں پر ملک کے کونے کونے سے ایسے مریض علاج کی خاطر حاظر ہوتے ہیں جنہیں دیگرپیتھی میں کامیاب علاج نہ ملا ہو یہ ڈاکٹروں نے انکی بیماری خاص طور پر کینسر مرض کے لئے معاذرت کردی ہو لیکن ایسے مریضوں میں اکثر نے یہاں شفا٫ حاصل کی جن میں بہت سے ایسے بھی مریض ہیں جو ٹاٹا میموریئل کینسر اسپتال نہ امیدی کے ساتھ لوٹا دئے گئے ہیں، ممبئی سے اور ملک کے دیگر علاقوں سے تشریف لائے طلبہ نے یہاں مریضوں سے بات کی اور علاج و اسپتال کے متعلق انکے تجربے سن کر فیض حاصل کیا وہیں اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجئے ہارڈیہ نے  اپنی ساتھی عملے ڈاکٹر منیشا شرما کے ساتھ ملکر طلبہ کو اسپتال کا اور خود کا تعارف پیش کرنے کے بعد الیکٹرو ہومیو پیتھی سے کینسر اور ہما اقسام کی بیماریوں پر کامیابی حاصل کرنے کے اپنے تجربے بیان کئے اور طلبہ کو اس پیتھی کے بارے میں زخیم معلومات فراہم کی، اسپتال کے بعد طلبہ نے کالج کا بھی دورہ کیا جہاں پیتھی کے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ماہرین نے اپنے تجربات اور تأثيرات حاضرین کے سامنے پیش کی اور منتظمین کے ذریعہ نوجوان ڈاکٹروں میں انعامات اور ایوارڈ بھی تقسیم  کئے وہیں سبھی شرکا٫ اور خصوصاً طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا، طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ  مکمل دورہ انکے لئے کافی معنی خیز اور معلاماتی ثابت ہوا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس سے ہماری میڈیکل پریکٹس میں حوصلہ افضائی ہوئی ہے اور ہم ڈاکٹر اجئے ہارڈیہ اور اسپتال و کالج کے تمام عملے کے مشکور و ممنون ہیں