ایک لمبے جدوجہد کے بعد اساتذہ نے جیت حاصل کی:شاہ ظفر امام

تاثیر،۲۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

 سمستی پور:26/ دسمبر(محمد خورشید عالم)   گولف فیلڈ ریلوے کالونی ہائر سیکنڈری اسکول، سمستی پور کے پرنسپل اور بہار سیکنڈری ٹیچرس ایسوسی ایشن کی ایویلیوایشن کونسل کے سابق چیئرمین شاہ ظفر امام نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اساتذہ کو ریاستی ملازم کا درجہ  دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ نے طویل جدوجہد کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ ملازمت کا عمل 2006 سے شروع ہوا تھا اور اب تک بہار میں تقریباً 4 لاکھ اساتذہ کی تقرری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کا درجہ ملنے کے بعد نہ صرف  اساتذہ میں بلکہ ان کے لاکھوں کفیلوں میں بھی خوشی کا ماحول ہے۔ ریاستی ملازم کا درجہ ملنے سے نہ صرف ان کی تنخواہ، الاؤنسز اور دیگر سہولیات میں اضافہ ہوگا بلکہ ایسے اساتذہ بھی زیادہ عزت اور فخر محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیر ہی سے صحیح حکومت کے اس تاریخی فیصلے سے بہار کے لاکھوں خاندانوں میں جوش اور ولولہ کا ماحول ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے تفصیلی نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے۔ آج اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے اپنے ساتھی اساتذہ کے ساتھ مل کر نہ صرف جشن منایا بلکہ ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔