ای وی ایم ڈیموسٹریشن سنٹر کا ہوا افتتاح

تاثیر،۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ(فضا امام) 4 دسمبر:- دربھنگہ کلکٹریٹ میں واقع ڈسٹرکٹ انفارمیشن بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر ای وی ایم ڈیموسٹریشن سنٹر کا افتتاح ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیو روشن نے ربن کاٹ کر کیا۔اس موقع پر سٹی ایس پی ساگر کمار، سب ڈیویژنل آفیسر صدر سشری چندریما اتری، ضلع عوامی شکایات افسر انیل کمار، جوائنٹ ڈائرکٹر پبلک ریلیشن ناگیندر کمار گپتا، ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس آفیسر راجیو کمار جھا، ڈپٹی الیکشن آفیسر سریش کمار جبکہ سیاسی پارٹی کی طرف سے ایل جے پی (رام ولاس) کے ضلعی صدر دیویندر کمار جھا، بی جے پی کے نمائندے اشوک نائک اور ضلع سکریٹری بیدیا ناتھ یادو موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی جانب سے ڈمی ووٹ ڈال کر بی یو، سی یو اور وی وی پیٹس کا ٹیسٹ کیا گیا اور وہاں موجود عہدیداروں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی ڈمی ووٹ ڈال کر ای وی ایم اور بھی بھی پیٹ کا ٹیسٹ کیا۔اس موقع پر اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلع الیکشن آفیسر نے کہا کہ ضلعی سطح پر ای وی ایم ڈیموسٹریشن سنٹر قائم کیا گیا ہے، کوئی بھی ووٹر یا عوامی نمائندہ یہاں آکر ای وی ایم اور بھی پیٹ سے متعلق معلومات حاصل کرسکتا ہے۔