تاثیر،۲۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئ دہلی ،21 دسمبر (نامہ نگار) اے پی سی آر (ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس) نے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں “بٹوین بارز اینڈ فریڈم: رسینٹ جوڈیشل ٹرینڈز” کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں تین مجوزہ فوجداری قوانین یعنی بھارتیہ ناگرک سرکشہ سنھتا، بھارتیہ نیایے سنہتا، اور بھارتیہ ساکشیہ سنہتا کی پیچیدگیوں پر توجہ مرکوز کی گئی- مختلف معززین، وکلاء، قانون کے طلباء اور سول سوسائٹی کے ارکان نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
جسٹس آر ایس چوہان (ریٹائرڈ)، جسٹس ابھے تھپسے (ریٹائرڈ)،سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن، اور ایڈوکیٹ سورور مندر پروگرام کے اہم مقررین تھے۔ پروفیسر اپوروانند نے پروگرام کی نظامت کی۔
مقررین نے ضمانت دینے کے حالیہ عدالتی رجحانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے شہریوں کی آزادی کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا جو کہ عام دستور “ضمات ایک اصول ہے، جیل ایک استثناء ہے” سے انحراف کرتا ہے۔ سخت قوانین،ججوں کی کمی اور عدالتوں میں مقدمات کا التوا، زیر سماعت قیدیوں کی حالت زار، میڈیا ٹرائلز، اور قانون کی حکمرانی وغیرہ پر مختلف بات چیت ہوئی۔پروگرام کے دوران، اے پی سی آر نے رفارم اینڈ رفلکشن: انالسز آف کریمنل لاء (امندمنٹ) بل 2023 کے عنوان سے رپورٹ جاری کی جسے اے پی سی آر ٹیم کے ارکان عائشہ علی اور محمد مبشر عنیق نے تیار کیا تھا-
اے پی سی آر، پروگرام میں شرکت کرنے والے مقررین اور سامعین کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ ہم اہم سماجی مسائل کے بارے میں آگاہی اور تفہیم کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

