باکس آفس پر ‘ڈنکی’ کا راج برقرار، دنیا بھر میں کمائی 170 کروڑ سے تجاوز

تاثیر،۲۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘ ڈنکی’ کو ریلیز ہوئے چار دن ہوچکے ہیں۔ چوتھے روز کی کمائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔ فلم کو ویک اینڈ کی چھٹی کا فائدہ ملا ہے، اس لیے فلم ‘ڈنکی’ کے بزنس میں چوتھے دن کافی اضافہ ہوا ہے۔ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے اتوار کو باکس آفس پر 31.50 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس سے پہلے ہفتہ کو فلم کا کلیکشن 25.61 کروڑ تھا۔ مجموعی طور پر فلم ‘ڈنکی’ کا کل بزنس 106.43 کروڑ ہو گیا ہے۔ اس فلم کے ورلڈ وائیڈ کلیکشن کی بات کریں تو ڈنکی نے 170 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی کی اس فلم کا بجٹ 120 کروڑ روپے ہے۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ سے 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی۔ اس سال شاہ رخ خان کی تین فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور ان تمام فلموں میں ‘ڈنکی’ شاہ رخ خان کے دل کے بہت قریب ہے۔ شاہ رخ خان اس فلم میں جو کردار ادا کر رہے ہیں اس سے بہت خوش ہیں۔ ‘ڈنکی’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل، بومن ایرانی، وکرم کوچر اور انیل گروور بھی ہیں۔