تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ (پریس ریلیز) موجودہ وقت میں جدید ٹیکنالوجی سے لوگوں کا علاج ممکن ہوسکا ہے اور اسی وجہ سے انسانی زندگی محفوظ ہوتی جارہی ہے مذکورہ باتیں وزیر صنعت سمیر کمار مہا سیٹھ اور سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر سمت کمار نے سمے ہاسپٹل پٹنہ میں جدید ترین کیتھ لیب مشین اور دل کی دیکھ بھال کے شعبے کے افتتاح کے موقع پر کہی، ریاستی وزیر نے کہا کہ بھاگ دوڑ بھری زندگی میں لوگ طرح طرح کے مہلک مرض میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں حرکت قلب بند ہونے کے درجنوں واقعات رونما ہوتے ہیں اس لئے انسان کو اپنی حفاظت کے لئے بروقت جانچ کرانی چاہیے، مہمان خصوصی کی حیثیت سے شویتا بسواس ممبر ریاستی خواتین کمیشن بہار، سنتوش کمار نرالا سابق وزیر ٹرانسپورٹ، ڈاکٹر سنیل کمار سنگھ سینئر ماہر امراض چشم، جے ڈی یو کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر سمریندر کمار سنگھ، ڈاکٹر وجے کمار سنگھ، ڈاکٹر سشیل کمار سنگھ؛ ڈاکٹر شمبھو سر، بپن کمار سنگھ، سلمان الحق وغیرہ موجود تھے، اس موقع پر سمے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکھلیش کمار سنگھ اور ڈاکٹر سونل سنگھ نے کہا کہ یہ جدید ترین کیتھ لیب مشین (فلپس ایڈیوئن 3) ہے۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر مکیش کمار تیواری نے امراض قلب کے بارے میں لوگوں کو بیدار رہنے کی تلقین کی،

