تاثیر،۱۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بلرام پور، 15 دسمبر: بلرام پور ضلع میں جمعہ کو مہاراج گنج ترائی تھانہ علاقہ کے لکھوا کے قریب مسافروں سے بھری ایک روڈ ویز بس این ایچ 730 پر پل سے نیچے گر گئی۔ اس حادثہ میں بس میں سوار 30 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور گاؤں والے پہنچ گئے اور زخمیوں کو بس سے نکال کر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر وایا۔
اطلاع کے مطابق قیصر باغ لکھنؤ سے تلسی پور جا رہی روڈ ویز کی بس آج جمعہ کی صبح تقریباً 5.30 بجے لکھوا کے قریب بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی۔ اس میں بس میں 36 سے زائد مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ میموریل اسپتال اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تلسی پور لے جایا گیا۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے مطابق اس حادثہ میں بس میں سوار 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، تمام کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ بس حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔