بم کی افواہ سے پنویل ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں افراتفری

تاثیر،۱۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 15 دسمبر:نوی ممبئی کے پنویل ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں لاوارث بیگ کی وجہ سے بم کی افواہ پھیلنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لیکن بم اسکواڈ کی تلاشی کے دوران مسافروں نے راحت کی سانس لی کیونکہ بیگ میں کچھ بھی نہیں ملا۔
پولیس کے مطابق جمعرات کی رات دیر گئے کچھ مسافروں نے پنویل ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں ایک لاوارث بیگ دیکھا۔ مسافروں نے فوری طور پر فون پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ بیگ میں بم ہونے کی افواہ پھیل گئی اور اسٹیشن پر افراتفری مچ گئی۔ ریلوے پولیس نے فوری طور پر اسٹیشن کے احاطے کو خالی کرالیا۔ اس کے بعد پولیس بم اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچی اور بیگ کی تلاشی لی۔ تھیلے میں بم نہ ملنے پر پولیس سمیت سب نے راحت کی سانس لی۔ ریلوے پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے لاوارث بیگ رکھنے والے شخص کی تلاش کر رہی ہے۔