تاثیر،۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 4 دسمبر، (محمد نعیم) بی ایس ایس اسکول کے تقریباً 400+ طلباء نے آج TSK 25K کے ساتھ فاصلاتی دوڑ کو فروغ دینے کے لیے فٹنس ٹریننگ اور Zumba میں حصہ لیا۔ یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس ریس کو کولکتہ شہر میں ٹاٹا اسٹیل کولکتہ 25K کے ساتھ شروع کر رہا ہے، جس کا اہتمام اس بروز اتوار 17 دسمبر کو کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے پر مغربی بنگال ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کے جھولن گوسوامی، TSK 25K رتنا، 2023 نے آج BSS اسکول کا دورہ کیا تاکہ طلباء میں صحت اور تندرستی کے لیے بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس موقع پر جھولن گوسوامی نے کہا کہ “آج کے دور میں، فٹنس اور کھیل انسان کے دماغ اور جسم کی تندرستی کے لیے یکساں طور پر اہم ہیں، خاص طور پر پڑھائی کے علاوہ طلباء کے لئے جو بھی ہدف مقرر کیا ہے اس تک پہنچنے کے لیے عزم، نظم و ضبط اور استقامت کو برقرار رکھنا چاہیے لیکن اس کے لیے صحت مند ذہن کو برقرار رکھنا ہوگا۔