تاثیر،۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 دسمبر: چار ریاستوں میں جاری اسمبلی ووٹوں کی گنتی کے نتائج سے اب صاف دکھائی دے رہا ہے کہ تین ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی جیت رہی ہے اور کانگریس تلنگانہ میں بی آر ایس کو اقتدار سے بے دخل کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو بڑا مینڈیٹ ملتا دکھائی دے رہا ہے۔ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو واضح اکثریت مل رہی ہے۔ تلنگانہ میں بھی اب تک بی جے پی کو ملنے والے اوسط ووٹ 14 فیصد سے زیادہ ہیں۔ وہ یہاں 9 سیٹوں پر آگے ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چھتیس گڑھ کی 90 اسمبلی سیٹوں میں سے 54 پر بی جے پی، 33 پر کانگریس، ایک پر جی جی پی، ایک پر بی ایس پی اور ایک سیٹ پر سی پی آئی آگے ہے۔ مدھیہ پردیش کی 230 سیٹوں میں سے بی جے پی 161، کانگریس 66، بی ایس پی 2 اور دیگر ایک سیٹ پر آگے ہے۔ راجستھان میں بی جے پی کو 113، کانگریس کو 70، بی ایس پی کو دو اور دیگر کو 13 سیٹیں مل رہی ہیں۔ تلنگانہ میں کانگریس 65، بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) 39، بی جے پی 9، اے آئی ایم آئی ایم 5 اور سی پی آئی ایک سیٹ پر آگے ہے۔
یہ رجحانات دوپہر 2:00 بجے تک ہیں
اگر ہم ان چار ریاستوں کی بڑی دو پارٹیوں کو ملنے والے ووٹوں کے فیصد پر غور کریں تو چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو 46.04 فیصد اور کانگریس کو 42.10 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو 48.84 فیصد اور کانگریس کو 40.30 فیصد ووٹ ملے۔ راجستھان میں بی جے پی کو 42.10 فیصد اور کانگریس کو 39.10 فیصد ووٹ ملے۔ تلنگانہ میں کانگریس کو 39.65 فیصد اوسط ووٹ ملے ہیں، بی آر ایس کو 37.84 فیصد اور بی جے پی کو 14.04 فیصد اوسط ووٹ ملے ہیں۔

