جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیشنگوئی

تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

جموں ،23 دسمبر: جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آسمان پر بادل چھائے رہنے کی وجہ سے سردی کی لہر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔وہیں جموں کے پیر پنجال ،خطہ چناب اور وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سیلسیس ، قاضی گنڈ میں 1.4 ، پہلگام میں 0.2 ، کوکرناگ میں 1.2 ،کپوارہ قصبے میں 1.3 ،گلمرگ میں 1.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سیلسیس ، بانہال میں 6.6 ،بٹوت میں 8.5 اور بھدرواہ میں 7.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ 24 سے 26 دسمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ اور 27 دسمبر کو کئی مقامات پر اونچائی پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ 28 سے 31 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔