حماس حملے میں دس اسرائیلی فوجی ہلاک، ہلاک ہونے والوں میں سینئرفوجی کمانڈر اور کئی میجر شامل

تاثیر،۱۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

غزہ،13؍دسمبر::حماس جنگجو نے آج اسرائیلی فوج کو زبردست نقصان پہنچایا جب اس کے دس سیکورٹی اہلکار جن میں دو سینئر کمانڈرس بھی شامل ہیں کو ایک تصادم کے دوران ہلاک کردیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اب تک 115فوجی لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حماس جنگجوئوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شجایہ علاقہ میں تصادم ہوا ۔حماس جنگجوئوں نے حیران کن طریقے سے اسرائیلی فوجوں پر پیچھے سے حملہ کیا جس میں ایک کرنل کے علاوہ لیفٹیننٹ کرنل اور دو میجر ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ اسرائیل کیلئے بہت مہنگا پڑا کیوںکہ اس میں فضائیہ کے کمانڈر بھی مارا گیا۔ کرنل دین باسٹ اسرائیلی ڈفینس فورس کے سب سے سینئر کمانڈر تھے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایک ٹکڑی قصبہ علاقہ میں تلاشی کی مہم میں تھے۔ یہ علاقہ حماس کا مضبوط گڑھ مانا جارہا ہے۔ابتداء میں تلاشی کے دوران چار اسرائیلی فوجی ایک بلڈنگ میں داخل ہوگئے جو بظاہر خالی لگ رہی تھی، اس بلڈنگ کے اندر ایک ٹنل تھی جب اسرائیلی فوجی وہاں پہنچے تو حماس کے جنگجوئوںنے دھاوا بول دیا۔ پہلے ہنڈگرینڈ پھینکے اور بعد میں فائرنگ کی۔ گولیوںکی آواز سن کر اسرائیلی فوج کی دوسری ٹکڑی داخل ہوئی۔ لیکن ان کا بھی یہی حشر ہوا۔ اس کے بعد ایک بٹیلین نے ایک بلڈ نگ کو گھیرالیکن ان پر برابر گولیاں برسائی جارہی تھیں۔اس مراحل میں فضائیہ کے دو جوان بھی مارے گئے۔