تاثیر،۱۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ : ۱۲۔۱۲۔۲۰۲۳: آج مورخہ 12.12.2023 کو خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ کی طرف سے قرطبہ انسٹی ٹیوٹ آف اکیڈمک ایکسیلنس، کشن گنج، بہار کے طلباء کے لیے ایک اورینٹیشن پروگرام کا متعارف کیا گیا۔ 39 طلباء نے 4 اساتذہ کے ساتھ لائبریری کا دورہ کیا۔ ان کوتعارف لائبریری اور اس کی علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں کرایا گیا۔ ڈائریکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ کس طرح اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں اور زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور قوم کے مہذب شہری کیسے بن سکتے ہیں۔
ماضی میں بھی لائبریری کی جانب سے علم کی آگاہی اور پھیلانے کے لیے مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے اس طرح کے کئی اورینٹیشن پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔