خصوصی تعلیم کے سیکرٹری نے سنگھواڑہ کے کئی اسکولوں کا کیا اچانک معائنہ دی کئی ہدایت

تاثیر،۲۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)

خصوصی تعلیم کے سیکرٹری شتیس چندر جھا نے جمعہ کو کئی اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا سب سے پہلے افسران کی ٹیم مڈل اسکول رام پورہ پہنچی جہاں ایچ ایم سجھا نند سے ضروری پوچھ تاچھ کی اس کے بعد افسران کی ٹیم کنیا ہائی اسکول رام پورہ پہنچے اور اسی احاطے میں واقع مڈل اسکول کا معائنہ کیا جہاں مشن دکش کے تحت چل رہے اضافی کلاس میں جا کر بچوں سے پوچھ گچھ کی پھر افسران سمری ہائی اسکول پہنچے جہاں ایچ ایم توحید احمد سے پوچھ گچھ کی اور کہا کہ پڑھائی کے ساتھ صاف صفائی کا خیال رکھیں اس کے بعد سمری مڈل اسکول پہنچے جہاں مشن دکش کے تحت چل رہے کلاس کا معائنہ کیا دری پر بیٹھ کر پڑھ رہے بچوں کی دری گندا دیکھ افسران نے ٹیچر کو پھٹکار لگائی کہا صاف صفائی سے کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اس کے بعد سبھی کلاس میں جا کر بچوں سے پوچھ گچھ کی ٹیچر راجیو پاٹھک و محمد انور نے افسران سے کہا کہ تین ٹیچر کو سمری ہائی سکول میں ڈکٹیشن کر دیا گیا ہے جس کی وجہ یہاں پڑھائی میں خلل پیدا ہو تاہے افسران نے فورن فون سے ڈکٹیشن ختم کر دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت دی وہیں اسکول میں صرف ایک ہی بیت الخلا ہونے کی شکایت ٹیچر نے کی اور کہا کہ تقریباً 1200 طالب علم کا داخلہ ہے ٹیچر و طالب علم سبھی ایک ہی بیت الخلا کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا سبھی لوگوں کو کرنا پڑتا ہے وہیں ا سکول کے دیکھ بھال سے  افسران کافی خوش دکھے اس کے بعد افسران دربھنگہ کی جانب روانہ ہو گئے اس دوران سبھی اسکول کے ٹیچر ایک دوسرے سے موبائل پر جانکاری لیتے رہے جیسے ہی چلے جانے کی اطلاع ملی لوگوں نے راحت کی سانس لی