دارالعلوم احمدیہ سلفیہ دربھنگہ کے دو درجن سے زائد فارغین بی پی ایس سی کوالیفائیڈ

دربھنگہ(فضا امام) 29 دسمبر:-شمالی بہار کا قدیم ادارہ دارالعلوم احمدیہ سلفیہ دربھنگہ روز اول سے  علم و عرفاں کی موتیاں لٹا رہا ہے ۔ اس کے فارغین عرب و عجم میں قوم وملت کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔دارالعلوم احمدیہ سلفیہ عالم اسلام کا معروف و مشہور دینی ٬علمی ٬روحانی ٬اور عالمی مرکزی ادارہ ہے۔اسلام کی نشرو اشاعت دعوت و تبلیغ کا یہ سب سے بڑا ادارہ ہے ۔درس و تدریس تہذیب و ثقافت کا سب سے بڑا سر چشمہ ہے۔دارالعلوم احمدیہ سلفیہ سے ہر زمانے میں ایسے باکمال فضلاء تیار ہوکر نکلے ہیں جنہوں نے ہمیشہ دینی عقائد اور علوم نبویہ کی نشرو اشاعت کی ہے  ۔یہاں کے فارغین ہر شعبہ حیات میں  ملک کا نام روشن کر رہے ہیں لیکن پچھلے دنوں ہوئے بی پی ایس سی (ٹیچنگ) امتحان میں یہاں کے  فارغین نے بڑی تعداد میں کامیابی کا پرچم بلند کیا ہے جن کے نام قابل ذکر ہیں ۔ احمد سلفی دربھنگہ ٬ احسان سلفی سمستی پور ٬ڈاکٹر ارشد حسین سلفی دربھنگہ ٬ عرفان سلفی دربھنگہ ٬جمال احمد سلفی دربھنگہ ٬ فیاض احمد سلفی مدھوبنی ٬ ذاکر سلفی مدھوبنی ٬عبدالرقیب سلفی مدھوبنی ٬جرار سلفی سپول ٬اکبر سلفی دربھنگہ ٬عبد الخبیر سلفی مظفر پور ٬عرفان عالم  سلفی مظفرپور ٬ حبیب اللہ سلفی سپول ٬نعمت اللہ سلفی ارریہ ٬رحمت اللہ سلفی دربھنگہ ٬صدرالہدی سلفی سیتا مڑھی ٬عارف غنی سلفی مظفرپور ٬عامر سلفی دربھنگہ ٬عامر عثمانی سلفی سمستی پور ٬اسلم سلفی مدھوبنی ٬ سعید احمد سلفی مدھوبنی ٬ مطہر سلفی سیتا مڑھی ٬توحید سلفی کٹیہار ٬ دانش سلفی مدھوبنی ٬احسان سلفی مدھوبنی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔مولانا ریاض حسین سلفی دیورا بندھولوی نے تمام سلفی اخوان کی اس بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔