دسمبر میں کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگادرجہ حرارت

تاثیر،۲۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 24 دسمبر: گذشتہ کئی دنوں سے بہار کا درجہ حرارت مسلسل کم ہو رہا تھا اور کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا، لیکن اب درجہ حرارت پھر بڑھنے لگا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سینٹی گریڈ کا بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ پٹنہ کے موسمیاتی مرکز کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر ا?شیش کمار کے مطابق بہار میں اب ہوا کا رخ بدل گیا ہے۔ مغربی ہوا کے بجائے اب مشرقی ہوا چل رہی ہے۔ اس اثر کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے لیکن اب ا?ئندہ پانچ روز تک درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اگرچہ سردی تھوڑی کم ہوگی لیکن دھند برقرار رہے گی۔موسمیاتی مرکز سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق مشرقی ہوا آہستہ آہستہ ریاست میں مغربی ہوا کی جگہ لے رہی ہے۔ ا?ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں موسم عام طور پر خشک رہے گا۔ ا?ئندہ 2 دنوں کے دوران صبح کے وقت ریاست کے بیشتر حصوں میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اتوارکے روز بہار کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سیلسیس سے 28 سیلسیس کے درمیان رہے گا، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 12 سیلسیس سے 16 سیلسیس کے درمیان رہنے کی امید ہے۔ صبح کے وقت پٹنہ، پورنیہ اور دیگر مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔ دن دھوپ ہو جائے گا۔ راجدھانی پٹنہ سمیت اضلاع کے درجہ حرارت میں اتار چڑھاو? کا سلسلہ جاری ہے۔ بہار کا سب سے زیادہ درجہ حرارت سیتامڑھی میں 29.7 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبور، بھاگلپور میں سب سے کم درجہ حرارت 8.5سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بہار کا اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.3 ڈگری سیلسیس اور اوسط کم از کم درجہ حرارت 13.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پورنیہ، پٹنہ اور گیا میں صبح کے وقت ہلکی سطح کی دھند ریکارڈ کی گئی۔