دلائی لامہ سلی گوڑی پہنچے ، بودھ راہبوں سے کریں گے خطاب

تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سلی گوڑی، 14 دسمبر: تبت کے روحانی پیشوا 14ویں دلائی لامہ سکم کے تین روزہ دورے کے بعد جمعرات کی صبح سلی گوڑی کے علاقے سلوگرا میں واقع تین جن گیاتسو بودھ خانقاہ پہنچے۔ یہاں بودھ راہبوں نے ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق 14ویں دلائی لامہتن جن گیاتسو سلوگرا بودھ مٹھ میں بودھ راہبوں کو تبتی مذہب کے بارے میں تبلیغ کریں گے۔ دارجیلنگ، کالمپونگ، ڈورز اور پڑوسی ممالک نیپال اور بھوٹان سے بھی تقریباً 20 ہزار عقیدت مند بودھ مٹھ پہنچ چکے ہیں۔ سلی گڑی کے میئر گوتم دیو اور ڈپٹی میئر رنجن سرکار بطور مہمان خصوصی مٹھ پہنچے ہیں۔ ان کے دورے کے حوالے سے بدھ خانقاہ کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔