دوا لینے جارہے زوجین کو ٹرک نے کچل دیا، شوہر ہلاک، بیوی کی حالت تشویشناک

تاثیر،۲۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

مرزا پور، 21 دسمبر : مرزا پور ضلع کے اہرورا علاقہ کے چنار چوراہے پر بدھ کی دیر رات دوا خریدنے بازار جا رہے جوڑے کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں شوہر کی موت ہو گئی۔ شدید زخمی بیوی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
براڈیہ رہائشی اچھیور (55) اہلیہ چمیلی دیوی کے ساتھ بازار سے دوا لینے پیدل جا رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آرہے ایک ٹرک نے ان کو اپنی زد میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی اور زخمی جوڑے کو علاج کے لیے اہرورا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بھیج دیا، وہاں علاج کے دوران شوہر اچھیور کی موت ہوگئی۔ خاتون چمیلی دیوی کا علاج جاری ہے۔ اہرورہ پولیس نے متوفی کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ٹرک کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔