دو بنگلہ دیشی دراندازی کرتے ہوئے پکڑے گئے

تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

جنوبی دیناج پور، 24 دسمبر: ضلع میں ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر تعینات شمالی بنگال فرنٹیئر کے رائے گنج سیکٹر کے تحت بی ایس ایف کی 137 ویں بٹالین کی بارڈر آؤٹ پوسٹ (بی او پی) متھرا پور کے چوکس سرحدی اہلکاروں نے دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کے نام سنتوش چندر داس اور گوپال داس ہیں۔ بی ایس ایف نے اتوار کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ جانکاری دی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بنگلہ دیشی شہری اس وقت پکڑے گئے جب وہ غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش سے بھارت جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد پکڑے گئے بنگلہ دیشی شہریوں کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ ہلی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔