تاثیر،۱۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف (محمد دانش)ادھر ضلع میں لوٹ پاٹ کا معاملہ شدت اختیار کیئے ہوئے ہے اسی سلسلے میں ضلع کے سیلائو تھانہ پولیس کے ذریعہ لوٹ کے واقعیہ کو انجام دینے والے دو شاطر مجرمین کو گرفتا ر کیا گیا ہے ۔مجرمین کے پاس سے دو لوٹا گیا موبائل فون برآمد کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی راجگیر پردیپ کمار نے بتایا کہ سیلائو تھانہ کے تحت گذشتہ 7نومبر کی شب قریب 8:15بجے تھانہ علاقہ کے گوراواں باشندہ روی شنکر پرساد جو اپنی سائیکل سے گھر جا رہے تھے تبھی تین انجان بائیک سوار مجرمین نے انکا راستہ روک کر انکے زیب سے 66سو روپیہ اور ایک ویوو کمپنی کا موبائل لوٹ لیا تھا۔ اس واردات کی سنجیدگی کے مد نظر ڈی ایس پی راجگیر کی قیادت میں ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی ۔اس چھاپہ ماری ٹیم میں انسپکٹر راجگیر ابھئے کمار ،سیلائو تھانہ پنکج کمار پون ، ادتیہ کمار اور ڈی آئی یو ٹیم و سیلائوتھانہ کی مسلح ٹیم شامل تھی ۔مذکورہ ٹیم کے ذریعہ واقیہ کا خلاصہ کیا گیا ۔

